شان محمد بن عبد اللہ
وہ اک بشر جو زمانے میں سب سے بہتر تھا
سراپا نور تھا انسانیت کا رہبر تھا
صفت بیان کروں کیا میں اُسکی لفظوں میں
سمجھ لو کوزہ میں سمٹا ہوا سمندر تھا
بشر کی بند بصیرت کو اُسنے کھول دیا
تو کُفر خود ہی فنا ہو گیا جو اندر تھا
گذاری عمر شہنشاہِ دو جہاں نے یوں
نہ تخت تھا نہ کوئی تاج تھا نہ بستر تھا
لگا کے رکھتا تھا پیوند اپنے کپڑوں پر
وہ اک بشر جسے لوح و قلم میسّر تھا
کوئی مثال نہیں جسکے وصف کی عبد العلیم
وہ شخص رحمتِ عالم کا ایک پیکر تھا
صلی اللہ علیہ وسلم
طالب دعاء
حکیم عبد العلیم خان
adulnoorkhan@gmail.کوم
Zeba Islam
22-Nov-2021 07:53 PM
Nice
Reply
prashant pandey
12-Sep-2021 01:53 AM
👍🏻👍🏻👍🏻👍🏻
Reply
Rakhi mishra
08-Sep-2021 04:00 PM
💜💜💜
Reply